ابنا: مانچسٹر میں روزنامہ جنگ کے نمائندے علامہ عظیم کے مطابق ذوالفقار مرزا مانچسٹر میں جلسے سے خطاب کے بعد لارڈ نذیر احمد کے ساتھ ہال سے باہر آرہے تھے کہ چند نامعلوم افراد نے انھیں راڈ سے مارنے کی کوشش کی۔ تاہم ذوالفقار مرزا اور لارڈ نذیر اس حملے میں محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ نامعلوم افراد نے مقامی ٹی وی چینل کے صحافی کو روکا ان کی گاڑی سے ٹائر راڈ نکالنے کی کوشش کی اس دوران مقامی صحافی زخمی ہوئے اورحملہ آورفرارہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے حملے میں تین افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ جنگ کے نمائندے کے مطابق پولیس نے ابھی تک کسی حملہ آورکی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110